سوات ، ڈویژن بھر کے سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کی گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں بند ہیں اس سلسلے میں سوات سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم خان نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سینئر صوبائی وزیر اور خزانہ سراج الحق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور سپیشل پولیس اہلکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ہوم سیکرٹری کو ہدایت کی
کہ سپیشل فورس اہلکاروں کی تنخواہیں فی الفور جاری کریں۔ فضل حکیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایک دو دنوں میں سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کو تنخواہیں مل جائے گی انہوں نے کہا کہ سپیشل فورس کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اس لیے صوبائی حکومت نے پہلی ہی مدت میں ملازمت اور تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے۔
434 total views, no views today


