سوات،سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے مانکیال میں سورہ کا کیس کے 6ملزمان کوجیل بھیج دیا گیا ،گرفتار ہونے والے جرگہ ممبران عبدالغفار ولد محمد یعقوب اورمیاں جی ولد امیر حسین کے علاوہ متاثرہ لڑکی کا ممکنہ شوہر شاہ ودین ولد محمد امین ،محمد امین ولد مقدر ،متاثرہ لڑکی کا بھائی عمرخان ولد محمد زرین اور محمد زرین ولد میاں گل کودورروزہ جسمانی ریمانڈکے بعد دوبارہ جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا
جس پر عدالت نے تمام ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد ملزمان کو ڈگر جیل منتقل کردیا گیا ،پولیس کے مطابق نواحی علاقے مانکیال میں مقامی جرگہ نے سترہ سالہ لڑکی شیر بانو دختر محمد زرین کو سورہ قراردیکر شاہ ودین زوجہ محمد امین کو دینے کا فیصلہ کیا تھاجس میں اتوار کو رخصتی کا دن مقرر تھا تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کرکے رخصتی کی کوشش ناکام بنادی اورکو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی شیر بانو کے بھائی عمر خان نے پانچ ماہ قبل ایک بیس سالہ لڑکی کرن دختر تاج محمد جس کی منگنی شاہ ودین ولد محمد امین کے ساتھ ہوئی تھی کو مبینہ طور پر ساتھ بھگا کراس کے ساتھ پسند کی شادی رچائی تھی ،جس پر جرگہ اور فریقین نے سزا سترہ سالہ شیر بانو کو دیکر اسے سورہ قراردیا تھا۔
625 total views, no views today


