سوات، سوات میں چندروز کے وقفے کے بعد دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے موسم دوبارہ سرد ہوگیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،بدھ کے روز سوات میں صبح سے ہی گہرے بادل چھائے رہے اور دوپہر کے بعد بادل خوب برسناشروع ہوگئے ،مینگورہ شہر سمیت ملحقہ میدانی اور بالائی علاقوں میں بھی خوب بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے
کہ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ اتوار تک جاری رہے گا ،بارش کے باعث سوات کے میدانی علاقوں میں موسم سردہوگیا ہے تو بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ،موسم بتانے والوں کے مطابق اس ہفتے کے دوران مزید بارشوں سے وادی سوات کا موسم مزید سرد رہے گا ۔
457 total views, no views today
Comments


