سوات ، سوات میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)کا مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ،کلرکس برادری آج جمعرات کے روز ضلع بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کرکے احتجاجی ریلی بھی نکالے گی ،کلرکوں کے بھوک ہڑتالی کیمپ کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں کام بری طرح متاثر ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے، ،سوات میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سوات نے کلرکوں کے
اپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل میں تاخیری حربے استعمال کئے جانے کے خلاف سیدوشریف روڈ پر ضلعی کچہری کے عین سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم دوسرے روز بھی جاری رہا جس میں شدید بارش کے باوجود کلرکس برادری کی بڑی تعداد موجود رہی ، کیمپ صبح 9بجے سے دوپہر3بجے تک جاری رہا ،کیمپ کے باہر مختلف بینرز بھی لگادئے گئے ہیں جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج ہیں ،اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایپکا سوات کے صدر علی رحمن نے کہاکہ حکومت بار بار وعدوں کے باوجود ہمارے مطالبات تسلیم کرنے میں سنجیدہ نہیں اور تاخیری حربے استعمال کررہی ہے انہوں نے کہاکہ آج جمعرات کے روزاحتجاجی کیمپ کے بعد سیدوشریف روڈ پر احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی اور اسی روز سوات بھر کے سرکاری دفاتر میں کلرک قلم چھوڑہڑتال بھی کریں گے انہوں نے کہاکہ حکومت نے پھر بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو خیبر پختونخوا اسمبلی اور پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا ۔
485 total views, no views today


