سوات،سوا ت میں عمران خان انڈر 17کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرا م کے ٹرائلز گراسی گراونڈ مینگورہ میں جاری ہیں اب تک ملاکنڈ ڈویژن کے 7اضلاع کے علاوہ باجوڑ ایجنسی کے کل 361انڈر 17کھلاڑی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ٹرائلز کے تیسرے روز تک 105کھلاڑی شارٹ لسٹ کئے گئے ان 105کھلاڑیوں میں سے 25بہترین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ان 25کھلاڑیوں کے لیے چھ روزہ کیمپ یکم تا چھ فروری گراسی گراونڈ میں منعقد ہوگا
جس میں 16بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ۔8اور 9فروری 2014کو پہلا انٹر ڈویژنل میچ جبکہ 11اور 12فروری کو دوسرا انٹر ڈویژنل میچ ملاکنڈ ڈویژن ،پشاور ڈویژن اور مردان ڈویژن کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا اس کے بعد صوبائی ٹیم کی سلیکشن تک مختلف مقابلے منعقد ہونگے دریں اثناء کمشنر ملاکنڈ ڈویژن افسرخان نے کیمپ کے تیسرے روز گراسی گراونڈ کا دورہ کر کے کیمپ کا مشاہدہ کیا ڈی سی سوات سید امتیاز حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر کے ساتھ کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اور انھوں نے فرداً فرداً ایک ایک کھلاڑی کی خیریت دریافت کی کمشنر نے نوجوان کھلاڑیوں کو نصیحت کی کہ وہ بہترین کھلاڑی بن کر ملک وقوم کا نام روشن کریں ۔
چیئرمین ڈیڈک سوات اور رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان اور ایم پی اے محب اللہ خان نے گراسی گراونڈ مینگورہ میں عمران خان انڈر 17کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کے ٹرائلز کا جائزہ لیا اس مو قع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر سوات نے منتخب ایم پی ایز کو کھلاڑیوں کا تعارف کرایا کھلاڑیوں اور منتظمین کے ساتھ مختصر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ارکان اسمبلی نے کہا کہ عمران خان انڈر 17ٹیلنٹ ٹرائلز پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صوبہ کے نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر خالص مقابلہ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہا رکے متعدد منصوبوں میں سے پہلا منصوبہ ہے انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم ،کھیل کود اور روزگار کے لیے صوبائی حکومت مزید موثر منصوبے بھی شروع کرے گی انھوں نے کہا کہ جو کھلاڑی ان مقابلوں میں کامیاب نہ ہو سکے وہ اپنی محنت جاری رکھیں اور آئندہ مزید مقابلوں میں اپنی کامیابی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ کھیل کود نوجوانوں میں سپورٹس میں سپرٹ پیداکر تے ہیں جس کے مطابق زندگی بھر فتح اور شکست کی صورت میں نوجوان اعتدال کا اصول اپناتے ہیں یہی سپورٹس مین سپرٹ اگر زندگی بھر اپنایا جائے تو انسان ایک کامیاب او ر مطمئن زندگی گزار سکتا ہے یاد رہے کہ ان ٹرائلز میں کل 361کھلاڑی شریک ہوئے جن میں سے 105کو تیسرے روز تک شارٹ لسٹ کیا گیا ۔
606 total views, no views today


