پاکستان تحریک انصاف میں بننے والے ہم خیال گروپ میں تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے وزیر اعلی پرویز خٹک سمیت صوبائی حکومت سے کسی طرح کا بھی رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم پی اے ہاسٹل میں پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہم خیال گروپ کے محرکین نے سترہ اراکین کی شرکت کا دعوی کیا جبکہ ہم خیالوں کی کل تعداد اکیس تک پہنچ چکی ہے ۔
خیال گروپ کے رہنما جاوید نسیم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عمران خان کی سوچ اور ویژن کے خلاف پالیسیاں اختیار کئے ہوئی ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پارٹی معاملات کے حل کے لئے صرف عمران خان سے رابطے کئے جائیں گے۔
434 total views, no views today
Comments


