مینگورہ،قومی وطن پارٹی کے آرگنائزربرائے حلقہ پی کے اکیاسی وسابق تحصیل ناظم فضل رحمان نونونے کہا ہے کہ تین ماہ سے سپیشل پولیس فورس کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں جو موجودہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے کہاکہ ملازمین کو مراعات اورعوام کو ریلیف دینے کی دعویدارحکومت نے ان سے تمام تر مراعات چھین لئے ہیں ،سپیشل فورس فورس کے اہلکاروں نے کشیدہ صورتحال کے دوران
قیام امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جبکہ آج بھی یہ اہلکار بڑی جانفشانی سے فرائض انجام دے رہے ہیں مگر مقام افسوس ہے کہ انہیں تین ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں اوران اہلکاروں کو شدید مشکلات اورپریشانی کا سامنا ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت سپیشل پولیس فورس کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے اوران کی تنخوانے بڑھانے کا راگ الاپ رہی ہے اوردوسری طرف ان کی تنخوایں بند کردیں جو سمجھ سے بالاتر ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اوردیگراعلیٰ حکام سپیشل پولیس فورس کی تنخواہیں فوری طورپر اداکریں تاکہ ان کی پریشانیوں میں کمی آسکے۔
390 total views, 1 views today