خوازہ خیلہ، پرانی دشمنی کا شاخسانہ خوازہ خیلہ کے علاقہ چینکولئی میں ایک شخص پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگیا ، ملزم گرفتار پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ چینکولئی میں دلدار ، امیر نواب پسران محمد سالا ر سکنہ چینکولئی نے 23 سال پرانے دشمنی کے ایک بار پھر تازہ کرکے زرنوش ولد ہشمند پر فائرنگ کردیا ، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ،
ابتدائی طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ سول ہسپتال لایا گیابعد از سیدو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جبکہ پولیس نے دلدار ولد محمد سالار کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
381 total views, 1 views today
Comments