لاھور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز سے ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کرکٹ ٹیم کی قیادت سے استعفی دے دیا۔
لاہو میں میڈیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کی شش کی ہے ٹیم کی قیادت سے استعفے کی پیش کش خود کی اس کے لئے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، ورلڈٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف خراب کارکردگی کی وجہ سے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا، بحیثیت کھلاڑی کسی کی بھی کپتانی میں کھیلنے کےلئے تیار ہوں۔
810 total views, 2 views today
Comments