ممبئ: بالی وڈ اداکار اوم پوری پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی فلم میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران اوم پوری نے بتایا کہ وہ ملالہ یوسف زئی کی سوانح حیات پر بننے والی فلم میں جنرل کیانی کا کردار ادا کریں گے، میں ملالہ پر حملے کے بعد سابق پاکستانی آرمی چیف کی جانب سے سامنے آنے والے ردعمل سے بہت متاثر ہوں۔ انھوں نے کہا کہ کیانی نے ملالہ یوسف زئی کیلیے کافی کچھ کیا اور وہ نوجوان طالبہ نوبل امن انعام کیلیے نامزد ہونے والی سب سے کم عمر فردہیں۔
868 total views, no views today
Comments


