مینگور ۃِ قومی وطن پارٹی کے آرگنائزرحلقہ پی کے اسی فضل رحمان نونو نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیربخت بیدارخان کے خلاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائرکردہ درخواست کو عدالت نے خارج کردیا جس سے ثابت ہوا کہ نہ تو بخت بیدارخان نے کو ئی بدعنوانی کی ہے اورنہ ہی ہماری پارٹی اس طرح کے کاموں میں ملوث ہے جبکہ عمران خان کی درخواست کا اخراج قومی وطن پارٹی
اوربخت بیدارکی جیت ہے،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کی مقبولیت سے بوکھلا کر عمران خان نے جھوٹے الزامات لگائے تھے جو ان کی جانب سے ہماری پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک ناکام کوشش اورسازش تھی مگر وقت نے ثابت کردیا کہ منافقت اورسچائی کی سیاست کون کررہا ہے اورکون ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہے،انہوں نے کہاکہ ہماری لیڈر شپ اورپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اورکسی کی سازشوں اورالزامات کی پرواہ کئے بغیرخدمت کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے،انہوں نے کہاکہ تبدیلی لانے اورعوام کو انصاف فراہم کرنے کے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکامی کے بعدعمران خان دوسروں پرجھوٹے الزامات لگانے پراترآیاجس کی وجہ سے وہ عوام میں اپنا اعتمادکھوچکا ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے تحریک انصاف کے ساتھ اس لئے مشترکہ حکومت بنائی تھی کہ یہ لوگ واقعی مثبت تبدیلی لائیں گے مگراقتدارکے کچھ ہی عرصہ بعد پی ٹی آئی کے ممبران اپنے ارادے تبدیل کرکے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہوگئے اس مقصد کیلئے نہ صرف ہمارے وزارء پرالزامات لگانا شروع کئے بلکہ اپنے ہی پارٹی کے ورکروں اورعہدیداروں کو بھی ناراض کردیا یہی وجہ ہے کہ روزانہ پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن مایوس ہوکر دیگرسیاسی پارٹیوں میں شمولیت اختیار کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ مہنگائی،بے روزگاری،گیس بجلی لوڈشیڈنگ ،مسائل ومشکلات تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو تحفے ملے جس کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ،انہوں نے کہاکہ عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کا گراف مسلسل گررہا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی ،انہوں نے کہاکہ آئندہ دورقومی وطن پارٹی کا ہے اس لئے کارکن متحدہوکر پارٹی پیغام کو گھرگھر تک پہنچانے کی مہم میں تیزی لائیں۔
412 total views, no views today


