سوات،یونیورسٹی آف سوات میں سٹوڈنٹس سوسائیٹیز کی سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت سنٹر ل آرگنائزنگ کمیٹی کے چئیرمین فدا حسین نے کی ۔ اجلاس میں تمام آرگنائزرز اور کورڈینٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی اور عالمی دنوں کی فہرست پیش کی گئی ۔اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام قومی اور عالمی دنوں کو شایان شان طریقے سے منانا چاہئے ۔
جس کے لئے مر بوط انتظامات کرنے ہوں گے ۔فیصلہ کیا گیا کہ اہمیت کے حامل بعض عالمی دنوں پر اہم تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ جبکہ بعض دنوں کوشعبہ جات کی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ آرگنائزرز سے کہا گیا کہ سال میں ایک دفعہ بڑا ایونٹ منعقد کیا جائے ۔جس کے لئے بھر پور تیاری کرنی چاہئے ۔ سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں قومی دنوں کو خصوصی سطح پر منا نے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔جس میں یوم پاکستان اور یوم آزادی کا خصوصی طور پر ذکر کیاگیا۔قائداعظم اور علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر بھی خصوصی تقاریب منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ عیدمیلادالنبیﷺ کو بھی شایان شان طریقے سے منانے کی تاکید کی گئی ۔
362 total views, 1 views today