سوات، سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے چھیاسی پر سیاسی دنگل میں تین مظبوط امیدوار نے سیاسی گرمی انتہا کو پہنچا دی، ناموں کی حتمی فہرست کے اعلان کیساتھ ہی سیاسی پارٹیوں نے ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے داؤ پیچ شروع کردیئے ہیں، حلقہ پی کے چھاسی پر تین سیاسی پارٹیوں کے درمیان سخت اور کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے
جس میں سب سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار خان جو قیموس خان کے بھائی ہے ، دوسرا امیدوار ڈاکٹر حیدر علی خان پی ٹی ائی کے امیدوار ہے ، جبکہ جے یو ائی کی نمائندگی علی شاہ کررہے ہیں جو اے این پی کی حمایت بھی حاصل ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کو پی ٹی ائی چھوڑنے والے محمد زیب کی حمایت بھی حاصل ہے جس کے بعد سیاسی تجزیہ نگار اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ ن جیت جائے گی ، کیونکہ گزشتہ عام انتخابات میں بھی اسی حلقہ سے مسلم لیگ ن کے قیموس خان جیت گئے تھے، جو دھاندلی اور کاغذات کی جعلی ہونے کی بناء پر سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا۔الیکشن جیتنے کے لئے تینوں امیدوار نے چھوٹی کا زور لگانا شروع کردیا ہے، اس حلقہ پر الیکشن چوبیس اپریل کو ہوگی۔
411 total views, 1 views today