مینگورہ، ملک وقوم کے لیے پیپلزپارٹی کی لازوال قربانیاں ہیں، ذوالفقار علی بھٹو نے دھار پر چڑھ کر قوم کے حقوق کا حصول یقینی بنایا ۔ سودا بازی نہیں کی، محنت کشوں اور غریبوں کو ان کا حق دیا، ان خیالات کااظہار PPPکے ضلعی صدر شمشیرعلی خان ایڈوکیٹ، سابق ایم این اے علاؤالدین ، شاہی خان، فضل حیات چٹان، اقبال حسین بالے، نور سحر ، روح الامین لالا، انورزمان ، بخت شیر روان، سجاد باغی اور دیگر مقررین نے منگلتان میں سابق ایم این اے علاؤالدین باچہ کی رہائش گاہ پر ذوالفقار علی بھٹو کی برسی تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہید مرتے نہیں زندہ ہوتے ہیں، بھٹو آج بھی دلوں میں زندہ ہے اور تاحیات زندہ رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہرکھٹن وقت میں قوم کا ساتھ دیا اورکبھی بھی حقوق پر سودا بازی نہیں کی ہے انہوں نے کہا کہ بے نظیربھٹو نے بھی ملک وقوم کے لیے جان کا نذرانہ دیا، پیپلزپارٹی کا ہر ورکر بھٹو ہے اورملک وقوم کے لیے ہر وقت جان نچاور کرنے کے لیے تیارہیں انہوں نے ورکروں پرزوردیا کہ پی کے 86 انتخابات میں PPPکے امیدوار شاہی خان کی کامیابی کے لیے بھرپور مہم چلاکر کامیابی یقینی بنائیں انہوں نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پرزوردیتے ہوئے کہا کہحکومت جلد اعلان کریں تاکہ شفاف بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی ہو۔
457 total views, no views today


