مینگورہ ، مینگورہ شہر کے گنجان آباد علاقہ رنگ محلہ ،ملوک آباد اور حاجی بابا میں پانی کی قلت سے پریشان عوام سڑکوں پر آگئے ممبران اسمبلی اور بلدیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مقامی ایم پی اے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا مینگورہ شہر میں گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی شدید قلت ہے جس سے شہری شدید پریشانی کے شکار ہیں
سابقہ دور ٰں کچھ ٹیوب ویلز بنائے گئے جسے صرف پانی کی کنکشن دینے کا دہر ہے ،تبدیلی کے دعوے کرنے والے 9ماہ میں کنکشن تک نہ دے سکے جبکہ فوٹوسیشن اور غیر ضروری بیانات سے عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے گزشتہ روز مقامی ایم پی اے نے یقین دھانی بھی کرائی ہے کہ پانی کی قلت کا مسئلہ جلد ختم ہوجائیگا مقامی ایم پی اے سے اس یقین دھانی کے حوالے سے رابطہ کیاگیا تو انہیں علم ہی نہیں تھا کہ میں نے بھی یقین دھانی کرائی ہے ،شہری پانی کیلئے ترس رہے ہیں ۔
443 total views, no views today


