بریکوٹ، اے این پی یو سی بریکوٹ کے صدر پرویز خان نے کہا ہے کہ تنظٰم کو بحال اور متحرک کرنے کیلئے نظم و ضبط کو اولین ترجیح دیں گے ۔پارٹی کو درپیش مسائل اور حالات کا مقابلہ کر کے کامیاب کر یں گے ۔پارٹی نظریاتی کارکنوں کے لئے ایک تحریک کی مانند ہے ۔پارٹی کو کسی پرائے لوگوں نے نقصان نہیں پہنچایا ہے جنتے اپنے ہی کارکنوں نے پہنچایا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ایک اہم اجلاس میں عہدیداروں سے کیا ۔اس موقع پر پارٹی تنظیم کے عہدیداران جنرل سیکرٹری ناصر انقلابی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جاوید خان انقلابی،عزیز الرحمان ،میاں جان ،محمد اورنگ زیب ،ریاض نواب ،درویزہ،شہزاد سہیل ،اشتیاق خان،بختی علی،معمبرخان ،بخت زمین خان اور فضل معبود نے بھی خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سازشی اور مفاد پرست عناصر پارٹی مفادات کے خلاف اوچھے ہتھنکنڈے اور بے جا الزامات عائد کر رہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہیں ۔تاریخ اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ اے این پی کے کارناموں اور جدوجہد پر اغیار بھی فخر کرتے ہیں ۔بہت جلد اے این پی اپنی ماضی کی کارکردگی کی بنیادپر مخالف قوتوں کو شکست سے دوچار کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ یو سی بریکوٹ میں پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں ہیں اور تمام کارکن متحد ہیں انشاء اللہ یہی کارکن ہمارے شانہ بشانہ رہ کر پارٹی کو بام عروج پر پہنچائے گی بعد میں یوسی بریکوٹ کے دفتر بنانے کے لئے متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی جس کا عنقریب افتتاح کیا جائے گا۔
509 total views, 1 views today