مینگورہ،پی ٹی ائی کی تبدیلی،ورکنگ فوک سکول کے مزید گیارہ کلاس فور ملازموں کو نوکری سے نکال دیا،سیاسی انتقام نے غریب خاندانوں کو بے سہارا کر دیا،پی ٹی ائی کے دو مقامی ایم پی اے نے اپنے لوگوں کو نوازنے کیلئے گیارہ ملازموں کو نوکری سے کو نکال دیا ہے جبکہ ان پوسٹوں پر اپنے لوگوں کو نوازنے کیلئے بھاری رقم لینے کا انکشاف بھی ہوا ہے،نکالے گئے ملازموں کو چھ ماہ کی تنخواہیں بھی نہیں دی گئی ہے
۔تبدیلی کی ثمرات غریب عوام تک پہنچ گئے،کرپٹ سی ایم او کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جس کیخلاف پی ٹی ائی کے کارکنوں نے مظاہرے اور احتجاج کئے تھے ،پی ٹی ائی کا انصاف صرف غریب لوگوں کیلئے ہے کیا بڑے مگر مچھ کو احتساب کے کٹہرے میں نہیں لایا جا سکتا،نوکری سے نکالے گئی ملازمین کا روزنامہ شمال کو فریاد،پچھلے سال ورکنگ فوک سکول میں سابقہ وزیر بخت بیدار خان نے سینکڑوں غریب لوگوں کو ملازمتیں دی تھیْ مگر اتحاد ختم ہونے کے بعد پی ٹی ائی کے دو مقامی ایم پی اے نے بھرتی ہونے والے ملازمین کی خلاف نوکری سے نکالنے اور اپنے لوگوں کو بھرتی کرنے کیلئے شازشیں شروع کردی جس کی نتیجے میں مزید گیارہ غریب ملازموں کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی ائی کے دو مقامی ایم پی اے (جن پر پارٹی کے سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری نے کرپشن کے الزامات بھی لگائے تھے ) اپنے لوگوں کو بھرتی کرنے کیلئے غریب لوگوں کے گھروں کی چولہے ٹھنڈے کرہے ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا عنقریب پی ٹی ائی کے مقامی دو ایم پی اے کے خلاف زبردست احتجاج ہوگا جس میں نوکریوں سے نکالے گئے ملازموں کو دوبارہ بحال اور مقامی ایم پی اے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جائیگا۔
390 total views, no views today


