سوات، رحیم آباد گریڈ سے منسلک مینگورہ فیڈر دو جو کہ انتہائی اوورلوڈ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اس فیڈر پر گریڈ کے دیگر فیڈرز کے برعکس چا سے پانچ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ایک سال قبل اس فیڈر کو اوورلوڈہونے اور اس فیدر سے وابستہ عوام کو بجلی کے ظالمانہ اور اضافی لوڈشیڈنگ سے نجات کے لئے اس فیڈر کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کی مظوری دی گئی تھی
گریڈ حکام کے مطابق اس فیڈ ر کودوحصوں میں تقسیم کرنے کے لئے کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے بجلی کے پول بھی نصب کردئے تھے تاہم بجلی کے وہ پول ناقص منصوبہ بند ی کیوجہ سے کنسٹرکشن اہلکاروں نے نااہل انجنئیر کے زیر نگرانی اس کو مرغزار ٹاؤن کے قریب نالے میں نصب کردئے تھے جو نالے میں طغیانی آنے کی وجہ سے پانی میں بہہ گئے زرائع کے مطابق اب ا س فیڈرز کے لئے دوبارہ سے فنڈز بھی منظور کی جا چکی ہے تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود اس فیڈر پر دوبارہ کام شروع نہیں کیاجاسکا ہے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ مینگورہ فیڈر دو پر بسنے والے محلہ بنڑ ،اینگروڈھیرئی ،عثمان آباد ،طاہر آبا د ،یوسف آباد ،لطیف آبا د ،سنہری محلہ اور دمرغزار ٹاؤن اور ددیگر ملحہ علاقوں کے ایک لاکھ کے پچاس ہزار سے زائد آبادی آنے والے گرمیوں میں دوبارہ سے اضافی لوڈشیڈنگ کا شکار ہونگے مینگورہ فیڈر دو پر بسنے والے عوام نے واپڈا کے کنسٹرکشن حکام اور اے سی واپڈ ا فضل ربی سے اپیل کی ہے کہ وہ گرمی کا سیزن شروع ہونے سے پہلے پہلے مینگورہ فیڈر دو کے تقسیم کے بعد نئے فیڈر کے تعمیراتی کام دوبارہ سے شروع کرنے کے لئے اقدامات اُٹھائے ۔
431 total views, no views today


