سوات، کو ر کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ملاکنڈ اور فاٹا میں کامیا ب اپریشن کیا ہے اور پاک فوج اب ملاکنڈ اور فاٹا میں کامیاب اپریشن کے بعد ان علاقو ں میں تعلیم اوردیگر ترقیاتی کاموں کے لئے کوشاں ہیں اب تک پاک فوج نے متحدہ عرب آمارات کے تعاؤن سے 80کے قریب مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں جن میں زیادہ تر تعلیمی درسگاہیں ہیں اُنہوں نے ودودیہ سکول میں عمائدین علاقہ سے بات چیت اور ودودیہ ماڈل سکول کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کیا اُنہوں نے کہاکہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی اور اہم کردار ادا کرتی ہے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاک فوج نے فاٹا اور مالا کنڈ ڈویژن میں اپنے ترقیاتی منصوبوں میں مختلف درسگاہوں کی تعمیر کو اولین ترجیح دی ہے ودودیہ ماڈل سکول جو کہ جدید ترین سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹری سے مزین ہے ایک سال کی قلیل مدت میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے جس سے علاقے کی شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ کرنے میں مدد ملے گی ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فوج نے مالاکنڈ ڈویژن میں 75ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں جن میں 49 تعلیمی اور فنی تعلیم کے ادارے،2 صحت کے مراکزاور 24 پانی کی سکیمیں جن سے علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ان منصوبوں کی تعمیر سے مقامی افرادکو بالواسطہ یا بلاواسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہوئے جن سے بے روزگاری کم کرنے میں مدد ملی اور ان افراد کے معاشی حالات بہتر ہوئے۔قبل ازیں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی کا سوات پہنچنے پر میجر جنرل اختر جمیل راؤ اور میجر جنرل جاوید محمود بخاری نے استقبال کیا اور انھیں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریف کیا ۔ سکول کی افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں مقامی عمائدین اور سکول کے بچوں کے والدین نے شرکت کی۔
387 total views, no views today


