لاہور:ماضی کی اداکارہ مسرت شاہین پشتو فلموں میں اپنی اداکاری پر تنقید برداشت نہ کرسکیں، الزام لگانے والے پر برس پڑیں۔ سینئر فلم صحافی عاشق چودھری کو ستارہ امتیازملنے پر ان کے اعزاز میں لاہور پریس کلب میں تقریب منعقد کی گئی
جس میں فلم اور شعبہ صحافت کی شخصیات شریک ہوئیں، شرکاء کو مسرت شاہین کا غصیلا انداز بھی دیکھنے کو ملا۔لاہور پریس کلب میں ہونے والی اس تقریب میں سابق اداکارہ اور سیاسی پارٹی کی سربراہ مسرت شاہین عاشق چودھری کی شخصیت پر بولنے آئیں تو ان کی صحافت اور ایام جوانی کے حوالے سے باتیں کر کے تقریب کو کشت زعفران بنائے رکھا،لیکن پھر ایک نوجوان صحافی نے مسرت شاہین کے پشتو فلموں میں کرداروں پر انگلی اٹھائی تو وہ سیخ پا ہو گئیں۔تقریب میں سینئر صحافیوں کے ساتھ سید نور،شہزاد رفیق،چودھری کامران،شاہدہ منی،نشو بیگم اورحبیب سمیت شوبز کی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
انہوں نے فلم انڈسٹری کیلئے عاشق چودھری کی خدمات کو سراہا اور ستارہ امتیاز کو لالی ووڈ کے لیے بھی اعزاز قرار دیا۔ عاشق چودھری نے حکومت کی جانب سے ملنے والے ستارہ امتیاز کو فلمی صنعت کے شاندار ماضی اور لیجنڈ فنکاروں کے نام کیا۔
1,564 total views, no views today


