سوات ،سوات کے علاقے تحصیل بریکوٹ میں مقامی ادبی تنظیم غورزنگ ادبی ٹولنہ کے زیراہتمام پشتون مشاعرہ منعقد ہوا ، جس میں ضلع سوات کے مختلف علاقوں کے مقامی ادبی تنظیموں سے نمائندہ شعراء نے شرکت کی مشاعرے کی صدارت سوات کے ممتاز شاعر عبدالرحیم روغانے انجام دی جبکہ علاقے کے سماجی شخصیت کشورخان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی
مشاعرے میں شعراء نے امن، برداشت اور موسم بہارکے حوالے سے خوبصور ت اشعار سنائیں، جبکہ مقامی مزاحیہ شعراء محمداکبر منو اور اقبال جان نے اپنے مزاحیہ شاعری سے آئے ہوئے سامعین کو محظوظ کیا ، اس موقع پر غورزنگ ادبی ٹولنہ کے ترجمان حیات خان نے کہا کہ بریکوٹ زرہ خیلہ میں کافی عرصہ بعد اس طرح کے ادبی تقریب ہوئی اور یہ سلسلہ جاری رہیگا، مشاعرے کے صدر عبدالرحیم روغانے نے کہاکہ اگر اس طرح سوات میں امن قائم رہااور عام لوگوں کو مواقع دئے گئے توپختون قوم اپنی روایات اور زبان سے محبت کرتے ہیں اور اس طرح مشاعرے اور دوسرے سرگرمیاں علاقے میں جاری رہیگی ، پروگرام کے مہان خصوصی کشورخان نے کہاکہ ہم اس طرح پروگراموں کی حوصلہ افزائی کرتے رہینگے اور علاقے میں اس طرح کی سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے، مشاعرے میں علاقے کے ممتاز شعراء جن میں حنیف قیس، محمد اقبال اقبال، محمد اکبر منو، اقبال جان، اضعر خان ، حیات خان، شاہ حسین ،دندار علی زخمی ، ماموررحیم رحیم ، خورشید علی،احسان یوسفزئی ،جاوید اسلام اسلامی، اضعرخان زیرے وغیر ہ نے اپنے اشعار سنائے۔
605 total views, no views today


