مینگورہ، مینگورہ کے علاقہ نوے کلے کے عوام نے گیس پریشرکے مسٗلہ کو فوری طورپر حل کرنے کا مطالبہ کردیا ،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 2006میں یہاں پر گیس پریشرکی کمی کو دورکرنے کیلئے ایک منصوبہ منظورکیا گیا تھا جس کے تحت علاقے میں نئی گیس لائنیں بچھانی تھیں مگر محکمہ گیس کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے وہ منصوبہ تاحال التوامیں پڑاہے جس کے سبب گیس کے کم پریشرکی وجہ سے لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامناہے
،اس حوالے سے قومی وطن پارٹی کے ارگنائزرفضل رحمان نونو نے بتایا کہ اس وقت یہ منصوبہ عوامی شکایات پر منظورہواتھا اوراس پرجلدازجلد کام شروع کرانے کی بھی ہدایت جاری ہوئی تھی مگر محکمہ گیس اس سلسلے میں ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اسی محکمے کی غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے کئی سال گزرجانے کے باوجود بھی یہ منصوبہ التوا میں پڑا ہے ،انہوں نے کہاکہ اگر اب بھی محکمہ گیس نے اس منصبوبے پرکام شروع نہیں کیا تو عوام احتجاج کریں گے اورجس کا جو بھی نتیجہ نکلااس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ گیس کے حکام پر عائد ہوگی۔
457 total views, no views today


