مینگورہ، رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے کہا ہے کہ لنڈاکی تاکالام روڈ پر عنقریب کام شروع ہوگا جس سے سوات کی معیشت اورسیاحت کو فروغ ملنے سمیت عوامی مشکلات میں بھی کمی آئے گی،سوات پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں بلکہ تمام ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اورکارکن متحد اورعوام کی خدمت میں مصروف ہیں
،انہوں نے کہاکہ مرکزی قیادت نے فارورڈبلاک کی تمام تر تحفظات کو دور کردیاہے جبکہ پی ٹی آئی اپنے منشورکو عملی جامہ پہنانے کیلئے متحرک ہے محدودمدت میں تمام اداروں سے کرپشن اورکمیشن کا خاتمہ کردیا گیا اوراب ہر محکمہ میں عوام کا جائز کام بڑی آسانی کے ساتھ ہورہا ہے ،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہناکر عوام کی ترجمانی کی ہے بہت جلد انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ریلیف ملے گا ،انہوں نے کہاکہ حلقہ نیابت میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی عنقریب کام شروع ہوگا جس سے عوام کو سہولت میسر آئے گی،انہوں نے کہاکہ عوام نے ہم پرجس اعتمادکا اظہار کیا ہے اسے ہرحال میں بحال رکھیں گے جو بھی مسئلہ ہو عوام براہ راست آکر ہمیں آگاہ کریں انہیں ہرگزمایوس نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی نمائندگی ررہی ہے اورجو وعدے الیکشن سے قبل کئے تھے انہیں عملی جامہ پہناکر دکھائے گی،انہوں نے کہاکہ لنڈاکی تاکالام روڈ پر عنقریب کام شروع ہوگا جس میں معیارکا خاص خیال رکھا جائے گااس کے علاوہ تمام تر ترقیاتی منصوبوں میں معیارکا خیال رکھنے کیلئے چیک اینڈبیلنس کا انتظام کیا گیا ہے جس کے تحت ہرترقیاتی منصوبے میں معیاری مٹیریل استعمال ہوگا تاہم اگر کہیں بھی بے قاعدگی نظر آئی تووہاں فوری کارروائی کی جائے گی۔
426 total views, no views today


