سوات،ضلع اپر دیر کی تحصیل دیرمیں پا ک فوج کے زیر انتظام 7-8 اپریل کو دو روزہ فر ی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ 7 اپریل کو ہتنڑ کے علاقے میں 450 جبکہ 8ا پریل کو باغ کلے اور سرکؤکے علاقے میں 937 کل ملا کر 1387 مریض بہترین مفت طبی سہولیات سے مستفید ہوئے ۔ اس طبی کیمپ میں دیرکے دور افتادہ علاقوں کی آبادی کو دو روز تک سول و فوجی ڈاکٹرز پر مشتمل بہترین ماہرین کی ٹیم اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ذریعے تشخیص ،معائنے اور ادویات کی سہولیات میسر رہیں۔
پاک فوج کی جانب سے مُلک کے دور افتادہ علاقوں میں مُفت طبی کیمپوں کا انعقاد ایک مسلسل عمل ہے۔ ملاکنڈ ،سوات اور اب دیر میں بھی ایسے ہی کیمپوں کا انعقاد اِس سلسلے کی کڑی ہے۔ کیمپ میں صبح 9سے شام 4 بجے تک معائنہ اور ادویات کی فراہمی جاری رہی۔ کیمپ کے انعقاد کے دوران سیکیورٹی کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا۔ہتنڑ درہ، باغ کلے اور سرکؤکے لوگوں نے اس فری میڈیکل کیمپ میں بھرپور حصہ لیا۔علاقے کے لوگوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقادکو خوش آئند قرار دیتے ھوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ اور اسے مقامی آبادی کے لئے انتہائی سود مند قرار دیا۔
386 total views, no views today


