سوات،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر سوات محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ سوات سے ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے اقدامات کا اغاز کردیا ہے اور گلی محلوں کی صفائی اور عوامی شعور کا کام جاری ہے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سوات سے ڈینگی کے خاتمے اور اسکے سدباب کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے
اور اس سلسلے میں گزشتہ روز سنیئر صوبائی وزیر و وزیر صحت شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبہ بھر اور خاص کر سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں ڈینگی کے خدشات اور اسکے سدباب کیلئے سختی سے ہدایات جا ری کئے گئے اور تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا گیا انہوں نے کہا کہ سوات میں انے والے گرمیوں میں ڈینگی کے خدشات کے پیش نظر محکمہ صحت نے پہلے ہی سے کام کا اغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں مرلن کے تعاون سے 1200 لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تربیت جاری ہے جبکہ محکمہ صحت نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہے جو محلوں کی صحت پر معائنے اور صفائی کا کام کر رہے ہیں تاکہ اگر کہی لاروا یا انڈوں کا صفایا کیا جاسکیں اور اس سلسلے میں محلے کے گلی نالوں میں خصوصی دوائی سے اسپرے بھی کیا جارہا ہے جبکہ اس سلسلے میں پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے اساتذہ کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا تاکہ وہ سکولوں کے بچوں میں شعور پیدا کر یں اوروہ اپنے گھروں میں جاکر پانی کی ٹینکیوں ،گملوں ،گندے نالوں اور دیگر اشیاء کو صاف کریں تاکہ اس خدشے کو ختم کیا جا سکیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں سکولوں میں جاکر وہاں پر بچوں کو بھی اگاہ کر رہی ہے جبکہ واک بھی وقفے وقفے سے منعقد ہو رہے ہیں جس سے عوام میں شعور بیدار ہو رہا ہے محمد ابراہم نے کہا کہ اس وقت وافر مقدار میں پینا ڈال گولیاں ،ڈریپس وغیرہ موجود ہے جبکہ صوبائی حکومت نے مذید ادویات بھی پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل بابوزئی جیسے سنسٹیو ایریا میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے تمام علاقے کا سروے کیا جارہا ہے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گھروں میں بیجھ کر انکو اگاہ کیا جارہا ہے اور انشاء اللہ اس دفعہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے پوری مشینری اور وسائل بروئے کا ر لائے جا ینگے تاکہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکیں ۔
560 total views, no views today


