کراچی: فلم اسٹارمیرانے کہاہے کہ میرے خلاف سازشیں کرنے والوں کومنہ کی کھانی پڑی ہے مجھے خدانے ہمیشہ سرخروکیاہے میری مخالف اداکارائیں میرے خلاف پراپیگنڈے اس لیے کرتی ہے کیونکہ انھیں میرے جسی شہرت اورکام نہیں ملامیں نے فلم انڈسٹری کے لیے جوکام کیاہے وہ کہیں نظرنہیں آتا ۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عوام میرے لیے ہمیشہ سے محترم رہے ہیں میں اس کی ترقی کے لیے کام کرتی ہوں کبھی مجھے ٹیکس چوربنادیاجاتاہے کبھی مجھے کچھ کہاجاتاہے کبھی کوئی پروپیگنڈامجھے یہ سمجھ نہیں آتاکہ کیامیرے علاوہ کوئی اورفنکارہ پاکستان میں نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں میراکاکہناتھاکہ مجھے معیاری فلم جہاں بھی ملی میں کام کرونگی چاہے وہ پاکستان میں ہویاہندوستان میں ہومیں ایک آرٹسٹ ہوں اورآرٹسٹ کی کوئی سرحدنہیں ہوتی۔
1,070 total views, no views today


