مینگورہ،کلاس فورملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،جلسہ جلوس ونعرہ بازی،مسائل کوجلدازجلد حل کرنے کا مطالبہ،گذشتہ روز آل درجہ چہارم ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورنعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر سیدخطاب،اکبرخان مومند اوردیگرنے کہاکہ سیاسی لوگ سرکای محکموں میں مداخلت کررہے ہیں
جبکہ افسران سیاسی لوگوں کے اشاروں پر کام کرتے ہیں جو کسی بھی صورت مناسب نہیں،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سے درجہ چہارم ملازمین کی جتنی بھی امیدیں وابستہ تھیں ان میں سے کو ئی ایک امید بھی پوری نہیں ہوسکی بلکہ اس حکومت نے ہمارے مسائل میں مزیداضافہ کردیا ہے،انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے درجہ چہارم ملازمین کا موجودہ تنخواہوں میں گزارہ کرنا مشکل ہوگیا ہے لہٰذہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے جبکہ ساتھ ساتھ سکیل بڑھا کر انہیں اپ گریڈکیا جائے،انہوں نے کہاکہ درجہ چہارم ملازمین سے زیادہ ڈیوٹی لی جاتی ہے مگر اس کا انہیں کو ئی معاؤضہ نہیں دیاجاتا،ٹائم سکیل دلانے کی خاطر ہرقسم کی قربانیاں دینے کو تیا رہیں،انہوں نے کہاکہ الاؤنسزمیں اضافہ کرکے حکومت درجہ چہارم ملازمین کی پریشانی اوربے چینی کاخاتمہ کرے،انہوں نے کہاکہ اگرہمارے مطالبات کو جلدازجلدتسلیم نہ کیا گیا تو احتجاجوں کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
600 total views, no views today


