سوات، جمعیت علماء اسلام علاقے میں مضبوط قوت بن چکی ہے ، جمعیت کے کارکنان دن رات محنت میں مصروف ہیں، اور جیت کے لئے پر عزم ہیں ان خیالات کا ظہار جمعیت علامء اسلام تحصیل چارباغ کے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر جمعیت علماء اسلام تحصیل چارباغ کے صدر مولانا عبد الغفور ارشد ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ہلال احمد دانش ، سینئر نائب صدر تحصیل چارباغ انسپیکٹر حاجی عزیز الرحمان ، اور پریس سیکرٹری مفتی فضل غفار نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کارکنان جمعیت علماء اسلام کے امیدوار علی شاہ خان ایڈوکیٹ کے جیت کے لئے پر عزم ہیں اور چوبیس اپریل کو عوام جمعیت علماء اسلام کے جیت کو ثابت کرینگے اور یہاں کے عوام نے ہمیشہ جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیا ہیں یہ اسلام پسند لوگ ہیں اور جمعیت علماء اسلام پاکستان میں اسلام کے سربلندی کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں ۔ عوام نے یہ عزم کیا ہیں کہ اس بار ہم تمام پارٹیوں سے بالا تر ووٹ علی شاہ خان کے حق میں استعمال کرینگے۔
503 total views, 1 views today