سوات ، یونیورسٹی آف سوات میں ڈائریکٹوریٹ آف سو شل ورک کے زیر اہتمام اوڈیگرام کیمپس میں سوشل ورک کے حوالے سے ایک اجلاس منعقدہوئی ۔سو شل ورک کے انچارج لیکچرر عمران نے اجلاس کی صدارت کی۔ دیگر ممبران میں ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سٹڈیز کے لیکچرر رفیع اللہ،سنٹر فار منیجمنٹ اینڈ کامرس کے عبدالمتین، انسٹیٹیوٹ آف کلچرل ہیرٹیج، ٹورزم اینڈ ہسپٹالٹی منیجمنٹ کے جلال شہزادہ،سنٹرآف ایجو کیشن اینڈ سٹاف ٹریننگ
کے ڈاکٹر نصیر احمد، انسٹیٹیوٹ آ ف اکنامکس سوشل اینڈ ڈیو لپمنٹ سٹڈیز کے عماد خان، انسٹیٹیوٹ آف کمیکل سائنسز کے ڈاکٹر نور صمد شاہ، سنٹر فار بائیو ٹیکنالوجی اینڈ مائیکرو بیا لوجی کے محمد سلیمان، انوئرمینٹل سائنسز کے ثناء اللہ، ڈیپارٹمنٹ آف کمپیو ٹر اینڈ سافٹ وےئر ٹیکنالوجی کے کرامت رحمان، ڈیپارٹمنٹ آف سائیکو لو جیکل سٹڈیز کے مس زینب قاضی اور ڈیپارٹمنٹ آف لاء اینڈ شریعہ کے ضیاء الدین بھی شامل تھے۔اجلاس میں سوشل ورک کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی جس میں کئی اہم تجاویز بھی پیش کی گئی۔ اجلاس میں انتظامات کے حوالے سے بھی تفصیلی بحث کی گئی اور ممبران کو بتایا گیا کہ امسا ل ہفتہ سوشل ورک میں کچھ نئے ائٹمز بھی پیش کئے جا ئے گے۔ جس میں سٹیج ڈرامہ، ڈاکومینٹریز، شجر کاری، سیمینارز، واک، صفائی مہم، اور بلڈ کیمپ خصو صی طور پر نما یا ں ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ فیس بک پر سوشل ورک کے ایکٹو یٹیز کے لئے بھی پیج بنا یا جائے گا۔ اجلا س میں الحاق شدہ کالجوں کے لئے بھی خصو صی پلاننگ تشکیل دی گئی ۔ ہفتہ سوشل ورک 21اپریل سے شروع ہو کر25مئی تک جاری رہے گا۔
538 total views, 1 views today