سوات،سوات کے ممبران صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان ، محب اللہ خان اور عزیز اللہ عر ف گران نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ سوات میں جاری داخلے مہم کی کامیابی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ، سکولوں کے اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں ، والدین اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں، تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول امانکوٹ میں داخلہ مہم کے حوالے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
، این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام تقریب سے ڈی ای او تعلیم عبداللہ ، ڈی ای او زنانہ دلشاد بیگم ، این سی ایچ ڈی کے ڈی جی ایم کرنل ریٹائرڈ ارشد درانی ، پروگرام منیجر ایجوکیشن طاہر رحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، مقریرین نے کہا کہ اب پرائمری سکول کی عمارت میں چھ کمرے ہوں گے ، شرح خواندگی اضافہ کیلئے تمام سکولوں کو سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں، انہوں نے کاہ کہ تعلیم کے فروغ کے بغیر ملک کی پسماندگی ختم نہیں ہوسکتی ، پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، امسال یکساں نصاب تعلیم برائج کراکے تعلیم کے حصول میں امیر و غریب کا فرق ختم کردیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی استاد کی حلق تلفی نہیں کی جائیگی ، معاشرے میں استاد کو بہت عزت اور احترام حاصل ہے ، انہوں نے کہ کہ تعمیراتی منصوبوں میں کمیشن کی روایت کا خاتمہ کردیا گیا ہے اب عوام کی ہائی ہائی عوام کی فلاح و بہود پر خرچ کی جائیگی ، تقریب کے آخر میں سکول کے بچوں، ممبران اسمبلی نے بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا ۔
507 total views, 1 views today