دبئی: پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو دبئی ایئرپورٹ پر حکام نے ویزا مسائل کے باعث حراست میں لے لیا۔
ابرار الحق اپنے بڑے بھائی میجر (ر) اسرار الحق کے ہمراہ دبئی روانہ ہوئے لیکن دبئی کے ویزے والا پاسپورٹ ساتھ لے جانا بھول گئے جس کے باعث انہیں دبئی ایئرپورٹ پر ویزا مسائل کے باعث حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پاکستانی سفارتخانے کو اطلاع کردی گئی ہے اور وہ معاملہ حل کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
دوسری جانب ابرار الحق کا کہنا تھا کہ ویزے میں غلطی کی وجہ سے کچھ دیر ایئرپورٹ پر رکنا پڑا تاہم کلیئر قرار دیئے جانے کے بعد وہ ہوٹل چلے گئے۔
1,188 total views, no views today
Comments


