سوات، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے اکیاسی کے صدر میاں جاوید حسین نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے، مفاد پرستوں کی اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں جنہوں نے ایک بے بنیاد کیس الیکشن کمیشن کے ٹریبونل میں جمع کررکھا ہے ، اور جس پر فیصلہ نہیں ہورہا ،تحریک انصاف کے ورکرز خودغرض سیاستدانوں کے مذموم مقاصد پورے نہیں ہونے دینگے،
حلقہ پی کے اکیاسی تحریک انصاف کاگڑھ ہے اس سے کوئی اور امیدوار کامیابی حاصل نہیں کرسکتا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، میاں جاوید حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ عزیز اللہ گران کے حق میں فیصلہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ مفاد پرستوں کی وجہ سے عوامی ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے لیکن تحریک انصاف کے کارکن اور عوام کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ ایم اپی اے عزیز اللہ کی جلد بحالی کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ علاقہ کی ترقیاتی کام شروع ہو سکے،انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے مفاد پرست سیاستدانوں کیخلاف ایکا کرلیا ہے، حلقہ پی کے اکیاسی کے عوا م نے بھی سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ نام نہاد اور خودغرض لوگوں کی اپیل خارج کردیں تاکہ حلقہ کے عوام کیلئے ترقیاتی کام کئے جاسکیں، حلقہ کے عوام نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے امیدوار نے کسی قسم کی دھاندلی نہیں کی ہے انہوں باری ووٹ لیکر کامیابی حاصل کررکھی ہے اور اگر دوبارہ الیکشن ہوا بھی تو تحریک انصاف کے ہی امیدوار کامیابی حاصل کریگا ۔
564 total views, no views today


