xمینگورہ،سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں دس سال قبل بنایا گیا ٹیکنیکل سنٹر تاحال کھل نہ سکا ،تعلیم عام کرنے کی دعویداروں کیلئے لمحہ فکریہ،حکومتی خزانے کو لاکھوں کا ٹیکہ لگ گیا،متعلقہ حکام اور مقامی ایم پی اے کو بار بار نشا ن دہی بھی کی گئی مگر تا حال کوئی اقدامات ہنیں اٹھائے ،ٹیکنیکل سنٹر کو کھول دیا
جائی تاکہ بچے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تر بیت میں بھی مہارت حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کر سکے،علاقہ عوام کا اعلی حکام سے مطالبہ،سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں گورنمنٹ ہائی سکول کے طلباء کیلئے بنایا جانے والا ٹیکنیکل سنٹردس سال میں بھی نہ کھل سکا،ٹیکنیکل سنٹر میں موجود سامان اور فرنیچر خراب ہوچکا ہے،سکول کے سابق پرنسپل نے ٹیکنیکل سنٹر کھلنے کیلئے محکمہ تعلیم کو کئی بار اگاہ کیا مگر کوئی کاروائی نہیں ہوئی محکمہ تعلیم کو کئی بار تحریری درخواستیں بھی ارسال کی گئی مگر انہوں جواب دینا مناسب نہیں سمجھا،علاقے کے عوام نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک وزیر تعلیم عاطف خان اور دیگر زمہ دار حکام سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
423 total views, 1 views today