سوات،ڈویژنل یوتھ کارنیول 2014ملاکنڈ ڈویژن کے زیر اہتمام 7 اضلاع کے طلباء میں ذہنی آزمائش ‘ ملی نغموں اور تقاریر کے مقابلے ، اسسٹنٹ ٹو کمشنر ریونیو ملاکنڈ ڈویژن نیاز محمد خان اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوسی تھے ، تقریب ، میں دیر اپر ، بالا سوات ، شانگلہ ، بونیر ، ملاکنڈ کے مختلف سکولوں کے طلباء ، اساتذہ نے بھی شرکت کی
، جبکہ اس موقع پر طلباء کے مابین خطوط نویسی پر مبنی فن پارے بھی تیار کئے گئے ، طلباء کے مابین دلچسپ مقابلے ہوئے ، اس موقع پر اے سی (ریونیو) نیاز محمد خان ، تحصیلدار شیر علی خان نے بھی خطاب کیا ۔ مقابلوں میں سوات کے صحافی امجد علی صحاب اور دیگر نے نگرانی بھی کی اور نتائج دیئے ۔ تقریب میں چترال کے طلباء اور اساتذہ بھی موجود تھے ۔ نیاز محمد خان نے کہا کہ طلباء ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں اور اساتذہ ان طلباء کی کردار سازی پر توجہ دیں ، آخر میں انہوں نے مقابلوں میں کامیاب طلباء میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کیں اور کہا کہ صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد افسر خان کی اس سلسلے میں ہدایات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم طلباء کی رہنمائی ، تعلیم وتربیت کی راہ میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔
369 total views, 1 views today