سوات، پاک ارمی اوراینوائرنمنٹل پروٹیکشن سوسائٹی(ای پی ایس)نے مشترکہ طور پر پولی تھین بیگز کے کلاف ایک مہم کا انعقاد کیا۔یہ مہم 21مارچ کو شروع ہوئی اور 11اپریل کو اختتام پزیرہوئی اس مہم میں پلاسٹک کے تھیلیوں کے مضر اثرات پر عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ای پی ایس اور پاک ارمی نے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا ۔مختلف سکولوں اور مدرسوں میں لیکچر ز کیا گیا۔
بازاروں میں صفائی کی گئی اور عوام میں ماحول دوست اور پائیدار اشیاء سے بنی ہوئی تھیلیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے کپڑے کی تھیلیاں تقسیم کی گئیں۔مہم کے اختتامی مرحلے پر ایک واک منعقد کی گئی جس میں سکول کے طلبہ ،ای پی ایس اور پاک ارمی کے عملے نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔واک کے اخر میں ای پی ایس کے ایگزیکٹیوں ڈائریکٹر اکبر زیب نے اپنے خطاب میں پلاسٹک کے تھیلیوں کے مضر اثرات پر تفصیلی سے روشنی ڈالی اور ان سے وعدہ لیا کہ قدرتی ماحول کو بچانے کی خاطر وہ بھی پلاسٹک بیگ کااستعمال نہیں کرینگے اور دوسروں کو بھی تلقین کرینگے
377 total views, 1 views today