سوات ، آل سوات اخبار فروش یونین کے دفتر ملا بابا میں مرحوم بخت مند کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی دُعا مانگی گئی ، اخبار فروشوں کی بھر پور شرکت ، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز آل سوات اخبار فروش یونین کی جانب سے مرحوم بخت مند کی ایصال ثواب کیلئے دفتر ملا بابا میں قرآن خوانی کی گئی اور ان کی مغفرت کیلئے دُعا کی گئی ،
اس موقع پر آل سوات اخبار فروش یونین رجسٹرڈ کے صدر فدا محمد خان ، حسین حق پرست ، محمد نعیم مٹہ ، جمعہ الرحمان اور مرحوم کے بھائی عثمان ، ارشد علی پریس سیکرٹری نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ مرحوم بخت مند طویل عرصہ سے اخبار کے کاروبار سے وابستہ رہے اس دوران مرحوم نے ہر کسی سے خوش اخلاق سے پیش آتے رہے اور برادری کے تمام افراد ان سے مطمئن تھے انہوں نے کہا کہ ہم مرحوم کے خاندان کیساتھ ہر ممکن تعاؤن کرینگے ۔
584 total views, no views today


