سوات ،سوات سے متصل ضلع تو ر غر جس کا شمار پسماندہ تریں اضلاع میں ہوتا ہے کے علاقے منجا کوٹ میں پا ک آرمی مالاکنڈ ڈویژن کے جا نب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس علاقے میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی اور منفرد کوشش تھی ۔ تورغر کو ضلع کی حیثیت حاصل ہونے کے باوجود طبی سہولتوں کا فقدان ہے ۔
پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے اس مفت طبی کیمپ میں مرد ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ خواتین ڈاکٹرز نے بھی حصہ لیا۔ دو دن تک جا ری رہنے والے فری میڈیکل کیمپ میں تور غر ضلع کے دور دراز علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی ۔ کل 1430 مریض اس مفت طبی کیمپ سے مستفید ہوئے جن میں 500 کے قریب خواتیں مریض بھی شامل تھیں۔ کیمپ میں شامل خواتیں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بہت ساری بیماریوں کی وجہ حفاظتی تدابیر سے لا علمی ہے جبکہ بچوں اور خواتین کو ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے بھی بیماریاں پھیلتی ہیں۔اہلیان علاقہ نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ یہاں پر کم از کم ایک BHU کا ہونا اشد ضرور ی ہے۔
456 total views, no views today


