مدین، بحرین بار ایسویشن کی تقریب حلف برداری بحرین بار میں ادا کی گئی حلف ایم پی اے سید جعفر شاہ نے لیا اس موقع پر سید جعفر شاہ نے بار سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستان میں آئین کی بحالی اور انساف کی فراہمی میں وکلاء برادری کا اہم رول ہے آج ہمارے لئے وکلاء برادری کی حلف میں شرکت ایک اعزاز ہے انہوں نے کہاکہ بحرین میں وکلاء کو بہت سے مسائل درپیش ہیں ان مشکلات کو حل کر نے کے لئے سابقہ دور میں ایک معیاری بار روم کی منظوری دی گئی تھی
مگر اس پر موجودہ صوبائی حکومت نے کو ئی عملی کام نہیں کیا اس سلسلہ میں میں نے اسمبلی میں بات بھی کی ہے وکلاء ایک اچھی اور معیاری جگہ منتخب کر کے مجھے بتاےءں تا کہ اس کو عملی جامعہ پہنایا جا سکے انہوں نے کہاکہ حلقہ پی کے پچاسی ایک پسماندہ حلقہ ہے مگر اللہ کا شکر ہے کہ اس حلقہ میں علاقہ کی تعمیر وترقی کے لئے تمام پارٹیوں کے مشران میں کو ئی اختلااف نہیں ہے اس موقع پر بحرین بار کے نومنتخب صدر وزیر احمد نے اپنے خطاب میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
431 total views, no views today


