سوات،قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور سابق وزیراعلیٰ آفتاب احمدخان شیرپاؤ نے کہاہے کہ پختون قوم کو ہر دور میں اسلام ، امن اور دیگر نعروں سے دھوکہ دیا گیا تو تحریک انصاف نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر ووٹ حاصل کیا لیکن دس ماہ گذرنے کے باوجود صوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،بنی گالامیں بیٹھے عمران خان نے بھی تحریک انصاف کو مینڈیٹ دینے پر ان سے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ہے،ایک ساز ش کے تحت خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں سمیت افغانستان میں پختونوں پر دہشت گردی مسلط کی گئی ہے ،
دہشت گردی اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سوات کے عوام اب بھی مشکلات سے دورچار ہیں لیکن حکومت سوات کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ۔انہوں نے اپنے دورہ سوات کے موقع پر درشخیلہ میں سابق قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدوار تل حیات خان کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت اور بعد ازاں مٹہ میں قومی وطن پارٹی یواے ای کے صدر رحیم اللہ خان کی رہائش گاہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ورکن اسمبلی بخت بیدارخان ،قومی وطن پارٹی یو اے ای کے صدررحیم اللہ خان ،فضل الرحمن نونو،تل حیات خان ،شیر ذادہ بہادر خان ،نصراللہ خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہاکہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کی عوام نے امن اور ملک کی خاطر بیش بہا قربانیاں دیں اور پہلے ایم ایم اے کو آزمایا مگر ایم ایم اے نے انہیں بدامنی کا تحفہ دیا جب اے این پی نے امن کا نعرہ لگایا تو سوات کے عوام نے ووٹ دیا لیکن اے این پی والوں نے سوات کے لاکھوں افراد کو بے گھر کروادیاجبکہ تبدیلی لانے والی تحریک انصاف نے بھی عوام کو مایوس کردیا ہے اوتر دس ماہ کا طویل عرصہ گذرنے کے باوجود صوبے میں بالعموم اور سوات میں بالخصوص کسی قسم کا ترقیاتی منصوبہ سامنے نہیں آیا ہے انہوں نے کہاکہ سوات کے عوام اب مشکل دور سے گذررہے ہیں لیکن موجودہ حکومت کو ان کی مشکلات کا کسی قسم کی پرواہ نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی نے ایک نظرئے کے تحت تحریک انصاف کیساتھ حکومت میں شامل ہوئی تھی لیکن وہ اپنے وعدوں سے مکر گئی انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی ہی پختون قوم کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں قومی وطن پارٹی ہی کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت آنے پر ہم سب سے پہلے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور اس حسین وادی سوات کوترقی کی راہ پر گامزن کریں گے تاکہ یہاں کی سیاحت،زراعت اور معیشت دوبارہ پروان چڑھ سکے ، اس موقع پر سابق قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدوار تل حیات خان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے متعدد افراد نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
526 total views, no views today


