سیہون شریف: انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ سیہون کے علاقے لکی شاہ صدر کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال لے گئے جہاں مزید 2 زخمی دم توڑ گئے جبکہ دیگر کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واقعے میں جاں بحق افراد کا تعلق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ہے۔
واقعے کے بعد مسافر کوچ کا ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم پولیس نے مسافر کوچ کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
441 total views, no views today
Comments


