پشاور: خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں نے گذشتہ روزاغوا ہونے والے چونتیس افراد کورہاکردیا۔شدت پسندوں نے ہفتہ کو وادی تیراہ کے علاقہ حیدر کنڈاو کے چرس میلے سے قمبرخیل قبیلے کے چالیس افراد کو منشیات فروشی کے الزام میں اغواء کر لیاتھا۔دیگر غیر مصدقہ ذرائع نے مغویوں کی تعداد ایک سو کے لگ بھگ بتائی تھی۔باوثوق اور آفیشل ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ عسکریت پسند اس ملیے سے اپنے ساتھ سینکڑوں کلوگرام حشیش اور دوسری نشہ آور اشیا بھی لے گئے۔
رہا نہ کیے جانے والے باقی چھ افراد کا تعلق امن لشکر سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب، خیبر ایجنسی کے علاقے نالامیں شدت پسندوں کے مرکز پردستی بم حملہ کیاگیا۔حملے میں ایک شدت پسندہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔
493 total views, no views today
Comments


