سوات، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان بیس اپریل کو سوات کا دورہ کرینگے، عمران خان خوازہ خیلہ میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب اور حلقہ پی کے چھیاسی کے الیکشن مہم چلائیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ پی کے چھیاسی سے پی ٹی ائی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر حیدر علی خان نے میڈیا کیساتھ مینگورہ میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران خان بیس اپریل کو سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کا دورہ کریں گے
جہاں پر خوازہ خیلہ گراؤنڈ میں وہ ایک بڑے جلسہ سے خطاب بھی کرینگے، پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان سولہ اپریل کو سوات ارہے تھے لیکن کچھ ناگزیر وجوہات اور مصروفیات کے باعث ان کا دورہ بیس اپریل تک ملتوی ہو گیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقد ہ ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرینگے، واضح رہے کہ حلقہ پی کے چھیاسی میں ضمنی انتخابات چوبیس اپریل کو منعقد ہو نگے جس کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں نے الیکشن مہم تیز کردی ہے۔
391 total views, 1 views today