مینگورہ،مینگورہ شہر میں تقریبا دو سال قبل تعمیر کئے جانے والے ٹیوب ویلز کے تین تین بار افتتاح ہوچکے مگر پانی کی ترسیل تا حال شروع نہیں ہوئی ،موجودہ ایم پی اے نے حد کر دی اپنے نام کی تختی لگوا کر ارمی اور یواے ای کے منصوبے کو اپنے کھاتے میں ڈال دیئے،کئی ایک ٹیوب ویلز کوافتتاح کے بعد تالے لگ چکے ہے شہر میں پانی کے قلت نے سنگین صورت حال اختیار کر لی ہے ،مقامی ایم پی اے کے خصوصی مہربانی کیوجہ سے نااہل ٹی ایم ااونے شہریوں کے مشکلات کو ختم کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے
،اہلیان رنگ محلہ کیلئے سابقہ دور میں فضاگھٹ سے پانی کا منصوبہ شروع کیا تھا جو کامیابی کے ساتھ مکمل بھی
ہوا اور اب صرف کنکشن کا مسلہ رہ گیا ہے مگر نااہل ٹی ایم اے حکام و تاحال کنکشن نہ دے سکی ،ائے روز پانی کیلئے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جو واضح تبدیلی ہے ،شہریوں کا اظہار خیال،مینگورہ شہر میں دو سال قبل پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے پاک ارمی اور یو اے ای کے تعاون سے کئی مقامات پر ٹیوب ویلز بنائے،دو سال قبل بنائے گئے ٹیوب ویلز تاحال بند پڑے ہے ،موجودہ ایم پی اے نے جیتنے کے بعد ان ٹیوب ویلز کے دوسری اور تیسری مرتبہ افتتاح کئے مگر حیران کن طور پر دوسری،تیسری مرتبہ افتتاح کے سال گزرنے کے باوجود ان ٹیوب ویلز سے پانی کی ترسیل تاحال شروع نہ ہوسکی ،شہریوں کا کہنا ہے ٹیوب ویلز کو چالو کیا جائے جس سے مینگورہ شہر میں پانی کا سنگین مسلہ حل ہوسکتا ہے۔
418 total views, 2 views today