سوات، جماعت اسلامی نے حلقہ پی کے 86کے ضمنی انتخابات میں غیر مشروط طور پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر حیدر علی کی حمایت کا اعلان کردیا جماعت اسلامی کے اراکین اور کارکن ڈاکٹر حیدر علی کی کامیابی کے لیے تحریک انصاف کے ساتھ مل کر مہم چلائینگے، بلدیاتی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرینگے۔ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی اتحادی جماعت ہے ۔ ڈرون حملوں ، کرپشن کے خاتمے اور دیگر پالیسیوں میں دونوں جماعتوں کی سوچ اور فکر ایک ہے،
بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کرینگے۔ ڈاکٹر فضل سبحان ، جماعت اسلامی کی جانب سے غیر مشروط حمایت پر مرکزی ،صوبائی اور ضلعی قائدین کے مشکور ہیں انشاء اللہ کامیابی کے بعد عوام کی بے لوث خدمت کرینگے۔ ڈاکٹر حیدر علی اور ایم پی اے فضل حکیم خان کا خطاب تفصیلات کے مطابق الخدمت بنڑ مینگورہ میں جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جماعت اسلامی نے ڈاکٹر حیدر علی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کی جانب سے ضلعی امیر ڈاکٹر فضل سبحان، جنرل سیکرٹری حافظ اسرار اخترعلی اور دیگر قائدین موجود تھے جبکے تحریک انصاف کی جانب تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر ڈیڈک چیئر مین ایم پی اے فضل حکیم خان ڈویژنل صدر نیک محمد خان، قائم مقام جنرل سیکرٹری سعید خان ، پی کے 86کے امیدوار ڈاکٹر حیدر علی خان موجود تھے، جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر ڈاکٹر فضل سبحان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ نے مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے نامزد امیدوار پروفیسر محمد غفار کو ڈاکٹر حیدر علی کے حق میں دستبردار کرکے اب ڈاکٹر حیدر علی کی کامیابی کے لیے مہم چلائینگے انہوں کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے جماعت اسلامی کے وزراء کی کارکردگی کی تعریف ہے انہوں نے کہا سہ فریقی اتحادکے مقابے میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پر مشتمل اتحاد بنائینگے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر حیدر علی نے جماعت اسلامی پی کے 86مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین کا غیر مشروط حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ میں تمام قائد ین کی اعتماد پر پورا کروں گا۔
457 total views, no views today


