سوات, بریکوٹ میں تبلیغی جماعت کا عالمگیر اجتماع 17,18,19 اپریل کو بریکوٹ میں دریائے سوات کے کنارے پر فضا مقام میں منعقد ہو رہا ہے،پنڈال کی تیاری شور و زور سے جاری ہے ،لوگ جوق در جوق کام کرنے کے لئے ایک دوسرے سے اگے اگے کام میں مصروف ہیں۔ بریکوٹ میں تبلیغی جماعت کا عالمگیراجتماع17,18,19 اپریل کو بریکوٹ میں دریائے سوات کے کنارے پر فضا مقام میں منعقد ہو رہا ہے ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ دور دسے پنڈال میں کام کرنے کے لئے جوق در جوق شرکت کر رہے ہیں
اس اجتماع میں عالم اسلام کی تبلیغی جماعتیں شرکت کریں گی ان کے علاوہ پورے ملک سے لاکھوں فرزندان توحید شریک ہوں گے چاروں صوبوں سے خصوصی علماء دین بھی شرکت کرینگے۔ تحصیل انتطامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر سلمان خان لودھی نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اجتماع میں ممکنہ مشکلات روکنے کیلئے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور انشا ء اللہ اجتماع پرسکون اور پر امن طریقے سے اختتام پزیر ہوگا ۔ سی ایم او فضل ربی خان نے کہا کہ صفائی کے نظام کو ہر لحاظ سے درست کیا جا رہا ہے ۔اجتماع میں مولانہ طارق جمیل کے علاوہ ممتاز عالم دین شرکت کرینگے اور اختتامی دعا تبلیغی جما عت کے امیر مولانا عبدالوہاب خصوصی دعا فرمائیں گے۔ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے صحافیوں کیلئے بریکوٹ پریس کلب میں خصوصی انتظامات کئے جائینگے
545 total views, no views today


