سوات ، سوات کے نوجوان صحافی ہارون سراج نے آل پاکستان یوتھ کارنیول میں رپورٹنگ کے مقابلے میں ملک بھر کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔معروف ٹی وی اداکار فاروق قیصر ( انکل سرگم ) نے خصوصی شیلڈ بھی دیا ۔ تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اسلام آبادمیں آل پاکستان یوتھ کارنیول کاانعقادکیاگیاجس میں رپورٹنگ، فوٹوگرافی، ڈکومنٹری ، پینٹنگ اورکمپیوٹرزکے مختلف مقابلے منعقدکئے گئے ۔اس میگاایونٹ میں ملک کے چاروں صوبوں کی 40 یونیورسٹیوں کے کل 500طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔
یونیورسٹی آف سوات کے میڈیااینڈکمیونیکشن سٹڈیزاورکمپیوٹراینڈسافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے 14طلباء نے بھی مختلف مقابلوں میں حصہ لیااوراپنی بہترین کارکردگی کی بنیادپر میڈیااینڈکمیونیکشن سٹڈیزکے طالب علم ہارون سراج نے رپورٹنگ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔اس کے علاوہ یونیورسٹی کے باقی طلباء نے بھی مختلف مقابلوں میں بہترکارکردگی کامظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایاکمپیوٹراینڈسافٹ ویئرٹیکنالوجی کے طالب علم وسیم نے ای۔گیمزکے مقابلے میں ملک بھرکی سطح پردوسری پوزیشن حاصل کی جنہیں اختتامی تقریب میں معروف ٹی وی فنکارفاروق قیصر(انکل سرگم)نے بحیثیت مہمان خصوصی شیلڈزتقسیم کیں۔
نوجوان صحافی ہارون سیراج کا ال پاکستان یوتھ کارنیول مقابلے میں پہلی پوزیشن
456 total views, no views today


