سوات، سوات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی انڈر 19کے ٹرائیلز گراسی گراؤنڈ میں مکمل۔ گزشتہ روز ٹرائیلز میں ضلع بھرسے تقریباً200 کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹرائیلز میں 30کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا ،جبکہ اس 30کھلاڑیوں میں 15کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائیگا،جو 23اپریل سے پشاور میں شروع ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی ۔
سوات کے ٹرائیلز پشاور ریجن کے کوچ سلطانت خان اور فسٹ کلاس کرکٹر جماالدین نے لیا اس موقع پر سوات کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر داود خان اور جنرل سیکرٹری محبوب علی بھی موجود تھے۔
411 total views, no views today
Comments


