سوات، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائم مقام امیر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کے استحکام کے لئے کوشاں ہیں ، جمعیت علماء اسلام کے امیدوار آپ کے امانت میں خیانت نہیں کرینگے ، عوام علی شاہ خان ایڈوکیٹ کو کامیاب بنائیں ۔انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام چارباغ کے علاقہ ٹاکو چارباغ میں اسماعیل کے رہائش گاہ پر ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ غریب عوام کا واحد نمائندہ جماعت جمعیت علماء اسلام ہیں جو ہر جگہ ہر میدان میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہے دینی اقدار کی حفاظت کے ساتھ ساتھ خدمت کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ ا س موقع پر سابقہ سنیٹر مولانا راحت حسین ، جے یو آئی پی کے 86 کے امیدوار علی شاہ ایڈوکیٹ ، جمعیت علماء اسلام تحصیل چارباغ کے امیر مولانا عبدالغفور ارشد ، جنرل سیکرٹری ہلال احمد دانش ، عوامی نیشنل پارٹی کے عدالت خان، اور سماجی کارکن ثناء اللہ خان نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ اے این پی ، گوجر قومی تحریک ، کے امیدواروں کے علاوہ قجیر خان اور ابراہیم خان کے جے یو آئی کے ساتھ اتحاد سے علی شاہ خان واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، اسکے علاوہ ثناء اللہ خان نے ٹاکو کے ٹیوب ویل کے لئے موٹر پمپ کے فراہمی کا اعلان کیا گیا۔ جس پر علاقے کے عوام نے انتھائی خوشی کا اظہار کیا۔ جمعیت علماء اسلام پی کے 86 کے امیدوار علی شاہ خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ہم بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، کامیابی ملی تو عوام کے دلوں کی آواز ایوان تک پہنچائینگے ، اور عوامی خادم بن کر اپ کے ساتھ رہینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارباغ میں مختلف مقامات گنڈیرے ، نوبہار کالونی ، شین کڈ ، توھا ، منگلتان اور ٹاکو میں انتخا بی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس کے علاوہ اس مواقع پر مولانا عبد الغفور ارشد ، ہلال احمد ، ثناء اللہ خان اور عدالت خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی شاہ خان ایک نڈر ، امین اور خادم انسان ہیں ہمارے ساتھ ہر مشکل میں موجود رہینگے ، اور جمعیت علماء اسلام کا ہر کارکن عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ علی شاہ خان نے کہا کہ علاقے کے ترقی کے لئے عوقم ازمودہ لوگوں کو مسترد کر کے میرے حق میں اپنا قیمتی ووٹ استعمال کریں۔
438 total views, no views today


