مینگورہ، القدس پبلک سکول کے بچوں نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا،سکول کے پرنسپل نے پہلاپوداسوات پریس کلب میں لگاکرمہم شروع کی،مختلف مقامات پر سینکڑوں پودے لگاکر علاقے کو سرسبزوشاداب بنانے کا عزم،گذشتہ روز القدس پبلک سکول کے طلبہ نے شجرکاری مہم شروع کی اورپرنسل عبدالوہاب نے پہلاپوداسوات پریس کلب میں لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا،اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ سکول انتظامیہ نے اپنے خرچہ پر تین سو پودے خریدے ہیں جنہیں مختلف مقامات پر لگایا جائے گا،
انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم کا مقصدعلاقے کو سرسبزوشاداب بنا نا اورماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرنا ہے کیونکہ جنگلات کی کٹائی سے ماحولیاتی آلودگی میں خطر ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے جو کئی قسم کے مختلف امراض کا سبب بن سکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ آج ان کے لگائے گئے پودے کل کے تناوردرخت ہوں گے جو ماحول کو صاف ستھرارکھنے میں معاؤن ثابت ہوں گے،انہوں نے کہاکہ عوام کو شجرکاری مہمات میں حصہ لینا اور ان پودوں کی حفاظت میں کرداراداکرنا چاہئے،اس سے قبل طلبہ نے شجرکاری مہم اور سرسبزوشاداب ماحول کے حوالے سے آگاہی واک بھی کیا۔
369 total views, no views today


