سوات، شاہدرہ میں پانی کے غیر قانونی کنکشن ختم کر نے کیلئے محکمہ ٹی ایم اے اقرباء پروری کا سلسلہ بھی ختم کرے ،بعض عنا صر کو اب بھی مین لاین سے پانی کی سپلائی بحال ہے ،شاہدرہ محلہ بسم اللہ کے مقامی لوگ عزیز خان ،عمران،فضل ربی نے میڈیا کے نما ئیندوں کو بتا یا کہ کہ محکمہ ٹی ایم اے کے طرف سے ٹینکی کے آس پاس پا ئپوں سے غیر قانونی کنکشن کا خاتمہ کیا جا رہا ہے جبکہ مین لائن سے مختلف جگہوں میں بعض عنا صر نے غیر قا نونی کنکشن بھی لگا ئے ہیں ،
جبکہ بعض گھرانوں نے ایک ہی گھر کو 2 سے ذائد کنکشن لگا ئے ہیں ،انکے خلاف بھی کا روائی کی جا ئے ،کہ علاقہ کو پا نی کی سپلائی میں رکاوٹ نہیں آئینگے ،مقامی لوگوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے غلط پا لیسیوں کے وجہ سے مین لاین کو لوگوں نے کنکشن لی تھی ،اور اب بھی اس کنکشن میں 50فیصد کنکشن بھی بحال ہے ،سی ایم او نثار خان سیاست سے با لاتر ہو کر اس غیر قانونی کنکشن کے خاتمہ میں کردارادا کرے ،اگر مکمل طور پر غیر قانونی کنکشن کا خا تمہ نہیں ہوا تو پشا ور میں صوبا ئی وزیر بلدیا ت عنا یت اللہ خان کو اس سنگین مسلہ کے بارے میں اگاہ کر ینگے ،اس کے باوجود بھی نہیں ہوا تو ہم پشاور ہا ئیکورٹ میں محکمہ ٹی ایم اے کے سی ایم او نثار خان اور انکی واٹر سپلائی کے ٹیم کیخلاف کیس جمع کرینگے ،ہم اپنے حق کے حصول کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھا ئینگے ،اور اس سلسلے میں پاک فوج کے اعلیٰ افیسرز کو بھی اگاہ کر ینگے ،لہذا محکمہ ٹی ایم اے کے حکام علاقہ میں غیر قانونی کنکشن کا خاتمہ کرے ۔
371 total views, no views today


